الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی، ایکٹ کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی اور ترمیمی آرڈیننس اور ایکٹ کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت آج بروز بدھ کو ہوگی۔

چیف جسٹس عامرفاروق پی ٹی آئی امیدواروں شعیب شاہین، علی بخاری اور عامر مغل کی درخواستوں پر سماعت کریں گے، پی ٹی آئی امیدواروں شعیب شاہین اور عامر مغل نے ٹریبونل تبدیلی آرڈیننس کو چیلنج کر رکھا ہے۔

الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کے وکلاء کی جانب سے مزید دلائل دیئے جائیں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں