اولمپکس مقابلوں کے دوران تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے والا مشتبہ شخص گرفتار

پیرس:(ویب ڈیسک )فرانس میں منگل سے شروع ہونے والے اولمپکس2024 کے مقابلوں کے دوران تخریب کاری کرنے کی منصوبہ بندی میں ملوث مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے جنوب مغربی علاقے سے ایک چالیس سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار شخص اولمپکس کے دوران ناخوشگوار واقعے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

استغاثہ کے مطابق گرفتار شخص کے گھر سے ثبوت بھی برآمد ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں