بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار اڈیالہ جیل میں ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا احمد خان بھچر کی پریس کانفرنس پر ردعمل سامنے آ گیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس لیول کا ذہنی مریض آپ کا لیڈر ہے اس سے دو ہاتھ آگے آپ ہیں، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار اڈیالہ جیل میں بیٹھا قیدی ہے، اڈیالہ جیل کے قیدی نے آئی ایم ایف کے ساتھ عوام دشمن معاہدہ کیا اور پھر اس کو توڑا بھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر سب سے پہلے انٹرنیشنل فراڈیہ اور بہروپیا ہی آیا تھا، جن کے لیڈر نے ٹک ٹک پر مقابلے جنت مرزا سے کیے وہ مریم نواز کو طعنے دے رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے تین ماہ میں تعلیم، صحت، انفرا سٹرکچر سمیت تمام شعبوں میں مہنگے پراجیکٹ متعارف کروائے ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے غنڈوں نے آج پھر طاہر انجم پر حملہ کیا ہے، ان کے خلاف اگر کارروائی ہوئی تو انہوں نے مگر مچھ کے انسو بہانے ہیں، 45 ماہ جو ہٹلر پارٹ ٹو بنا رہا اس کے چیلے آج مظلومیت کا رونا رو رہے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں