تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 35 کلو میٹر مرکز تربت سے 24 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔

زلزلے سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں