وزیراعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ سمیت مختلف منصوبوں کیلئے فنڈز منظور

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 17 ارب 37 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کر لیے۔

چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کیلئے 4 ارب 44 کروڑ 20 لاکھ منظور کیے گئے۔

جنوبی پنجاب میں خواتین کو مویشیوں کے اثاثوں کی منتقلی کیلئے 2 ارب، قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں گارمنٹس سٹی کے قیام کیلئے 5 ارب 34 کروڑ 62 لاکھ منظور کیے گئے ہیں۔

19 اضلاع میں سمارٹ سیف سٹیز پروگرام (فیز II) کیلئے 5 ارب 58 کروڑ 58 لاکھ کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل نے شرکت کی، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں