خیبرپختونخوا میں امن و امان کی خراب صورتحال پر پیپلزپارٹی نے تحریک التوا جمع کرا دی

پشاور: (دنیا نیوز) صوبے میں امن و امان کی خراب صورتحال پر پیپلزپارٹی نے تحریک التوا جمع کرا دی۔

امن و امان پر تحریک التوا گورنر خیبر پختونخوا کے بھائی احمد کنڈی نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔

تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں لاقانونیت بڑھ رہی ہے، لوگوں نے اپنی طرف سے سزا و جزا کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

احمد کنڈی نے تحریک التوا میں مزید کہا کہ ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان، دہشت گردی کے واقعات روز کا معمول بن گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں