فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

فیصل آباد: (دنیا نیوز) تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ڈکیتی کے دوران فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا پولیس سے آمنا سامنا ہوگیا، پولیس کے مطابق مبینہ ڈاکو واردات کے بعد شہری کے گھر چھپے تھے، فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش اور مارے گئے ڈاکوؤں کے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں