خصوصی سکالرشپس کی وجہ سے پنجاب کالج طلبہ کا پہلا انتخاب بن گیا

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کالجز میں سکالر شپس لسٹیں آویزاں کر دی گئیں، معیاری تعلیم اور خصوصی سکالرشپس کی وجہ سے طلبا و طالبات کا پہلا انتخاب پنجاب کالج بن گیا۔

ایف اے، ایف ایس سی، آئی کام ہو یا آئی سی ایس میں سے کوئی بھی پروگرام، ادارہ پنجاب کالج ہی بیسٹ ہے، طلبا و طالبات نے داخلوں کے لئے کمر کس لی، پنجاب کالج میں سکالر شپس لسٹیں لگا دی گئیں، داخلہ لینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔

طلبہ ہوں یا والدین سبھی پنجاب کالجز کے نظام تعلیم اور سہولیات سے متاثر ہیں، ان کا کہنا ہے ہر کوئی پنجاب کالجز میں داخلے کا مشورہ دے رہا ہے، ہر کسی کو سکالر شپس بھی مل رہی ہیں۔

کیمپس ایٹ کے پرنسپل محمد ذوالفقار کا کہنا ہے کہ پنجاب کالجز میں تعلیم تو معیاری ہے ہی مہنگائی کی صورتحال دیکھتے ہوئے سکالر شپس کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

داخلوں کے لئے پنجاب کالجز کے تمام کیمپسز میں ہی رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں