پی ٹی آئی کا احتجاج کی اجازت نہ ملنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی نے 26 جولائی کو اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہ ملنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

پی ٹی آئی نے عامر مغل کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، جسٹس ثمن رفعت امتیاز کل درخواست پر سماعت کریں گے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 26 جولائی کو احتجاج کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں