ڈونلڈ ٹرمپ حملہ کیس، عدلیہ سمیت حکومتی امور کی کمیٹیوں کی مشترکہ سماعت

امریکا:(دنیا نیوز)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے متعلق تفتیش امریکی سینیٹ کی عدلیہ اور حکومتی امور کی کمیٹیوں کی مشترکہ سماعت ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا رپوٹس کےمطابق تفتیش کے دوران قائم مقام ڈائریکٹر سیکرٹ سروسز رونالڈ کا سکیورٹی میں ناکامی کا اعتراف کیا، ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ متعدد سطحوں پر ناکامی تھی جبکہ قائم مقام ڈائریکٹر سیکرٹ سروسز نے حملے کے دن سیکورٹی میں خامیوں کی نشاندہی کی۔

رونالڈ اس بات کا دفاع نہیں کر تا کہ بندوق بردار سکیورٹی کے باوجود چھت پر کیسے پہنچا، رونالڈ نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ سیکریٹ سروس یا ٹرمپ کی سکیورٹی ٹیم کو حملہ آور کی موجودگی کا علم نہیں تھاْ۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کے موقع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں گولی بظاہر ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا 20 سال کا مقامی نوجوان تھا جس کی شناخت تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی ہے جو یاست پینسلوینیا کا ہی رہائشی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں