انگلش فاسٹ باؤلر مارک ووڈ پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر

لندن: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر مارک ووڈ کہنی کی انجری کے باعث پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔

انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق مارک ووڈ اس سال مزید کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔

ای سی بی کا کہنا ہے کہ مارک ووڈ انگلینڈ کے دورہ پاکستان اور نیوزی لینڈ میں حصہ نہیں لیں گے، وہ اگلے سال پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی سے قبل واپسی کیلئے پر امید ہیں۔

واضح رہے کہ مارک ووڈ کو رواں سال ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں کہنی میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی۔

فاسٹ باؤلر نے تکلیف مینج کرتے ہوئے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ بھی کھیلا تاہم ٹیسٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مارک ووڈ کی دائیں کہنی ’’سٹریس انجری‘‘ کا شکار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں