پنجاب میں پارلیمانی سیکرٹریز کی تعیناتی، مجوزہ لسٹ منظر عام پر آگئی

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں پارلیمانی سیکرٹریز کی تعیناتی کیلئے مجوزہ لسٹ منظر عام پر آگئی۔

پارلیمانی سیکرٹریز کی مجوزہ لسٹ میں 21 اراکین اسمبلی کے نام سامنے آئے ہیں، فہرست میں منشا اللہ بٹ، سلمان نعیم، سمیع اللہ خان، عظمیٰ کاردار، ثانیہ عاشق، حنا پرویز بٹ کے نام شامل ہیں۔

شہریار ملک، میاں مرغوب، زاہد اکرام، رانا عبدالمنان، شہریار ملک، سلمیٰ بٹ کے نام بھی لسٹ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب کے پارلیمانی سیکرٹریز کا معاملہ گزشتہ 5 ماہ سے التوا کا شکار ہے، مجوزہ فہرست کی حتمی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں