قومی شاہراہوں کی بندش ،کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پیٹرول کی شدید قلت

کوئٹہ: (ثمن اسماعیل) قومی شاہراہوں کی بندش سےکوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہو گئی۔

27 جولائی سے جاری احتجاج کے باعث کوئٹہ کو پیٹرول کی سپلائی بند ہے جس کی وجہ سے کوئٹہ میں اکثر پیٹرول پمپ بندہیں اور لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پیٹرول سپلائی بند ہونے سے شہر میں پیٹرول نا پید ہوگیا اور جن کے پاس سٹاک میں ایرانی پیٹرول موجود ہے وہ بھی بلیک میں 300 سے 350 روپے فی لٹر تک فروخت کر رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں