ارشد ندیم پر انعامات کی بارش، وزیراعلیٰ پنجاب نے 10 کروڑ کا اعلان کردیا

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ہیرو ارشد ندیم کے لیے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جشن آزادی پر ارشد ندیم نے گولڈ میڈیل جیت کر قوم کو تحفہ دیا، قوم کی طرف سے ارشد ندیم کو انعام دے کر اُن کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ارشد ندیم کے نام سے منسوب سپورٹس سٹی بنانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ میاں چنوں میں ارشد ندیم سپورٹس سٹی بنے گا، ارشد ندیم نے تمام مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے 40 سال بعد پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتا ساتھ ہی اولمپکس میں نیا ریکارڈ بنانا ارشد ندیم کی محنت، لگن اور قومی جذبے کا ثبوت ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں