سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سے پارٹی رہنما و ارکان اسمبلی کی ملاقات
لاہور:(دنیا نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سے پارٹی رہنما اور ارکان پارلیمنٹ نے ملاقات کی اور سیاسی امور سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب سے سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ اور تحسین حمیدہ وحیدالدین سمیت دیگر نے ملاقات کی، ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں، مستقبل کی سیاسی حکمت عملی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پارٹی راہنماؤں اور ارکان اسمبلی نے وزیر اعلی مریم نواز کے عوام دوست پروگرام، مہنگائی میں کمی اور ریکارڈ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وزیر اعلی نے صوبے میں انتظامی انقلاب برپا کر دیا ہے، مریم نواز شفافیت، میرٹ اور کرپشن سے پاک گورننس کے لئے کام کر رہی ہیں۔
مریم اورنگزیب سے سابق رکن قومی اسمبلی محمد طفیل، سابق ارکان پنجاب اسمبلی چوہدری اشرف اور ڈاکٹر مظفر شیخ نے ملاقات کی جبکہ پارٹی راہنما توفیق بٹ، عامر حیات ہراج، محترمہ شہر بانو اور چوہدری شہباز بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔
پارٹی راہنما اور ارکان اسمبلی پیر اشرف رسول، رانا اسحاق، سلطان طارق باجوہ،نوید اشرف، شعیب صدیقی اور تیمور علی خان نے بھی مریم اورنگزیب سے ملاقات کی، ملاقات کرنیوالوں میں محمود الحسن چیمہ، سعید اکبر خان، رانا عبدالمنان، ملک غلام قاسم، عون اور جہانگیر سمیت دیگر بھی شامل تھے جن میں سے کچھ نے مریم اورنگزیب سے الگ الگ ملاقات کی۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ملاقات کیلئے آنے والے رہنماؤں اور ارکان اسمبلی سے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے پارٹی لیڈرز اور ارکان اسمبلی کے تمام جائز مسائل کے حل کی ہدایت کر رکھی ہے۔