حکومت کا کابینہ ارکان، افسروں کیلئے بیرون ممالک کے ساتھ روابط بارے ریمائنڈر جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بیرون ممالک سفر اور غیر ملکیوں سے روابط پر فالو اپ ڈائریکشن سے متعلق وفاقی حکومت نے کابینہ ارکان، سرکاری افسروں کے لئے بیرون ممالک کے ساتھ روابط سے متعلق ریمائنڈر جاری کر دیا۔

ہدایت نامہ میں کہا گیا کہ پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات نہ رکھنے والے ممالک سے کوئی رابطہ نہیں کیا جائے گا، پاکستان کے سفارتی تعلقات میں کشیدگی والے ممالک کیلئے الگ ہدایت نامہ جاری کیا گیا، کسی بھی سرکاری، نیم سرکاری رابطے کے لئے دفتر خارجہ اور وزیراعظم کی پیشگی اجازت درکار ہوگی۔

پاکستان کی اعلان کردہ ون چائنہ پالیسی پر سختی سے کاربند رہنے کا عزم کیا گیا، تائیوان کے ساتھ کوئی سرکاری، نیم سرکاری رابطہ نہ رکھنے کی دوبارہ ہدایت جاری کی گئی، کورین حکام کے ساتھ ملاقاتوں پر مشتمل کسی بھی دوروں کی پیشگی اجازت کی شرط عائد کردی گئی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں