77 واں یوم آزادی: خیبرپختونخوا کی اقلیتی برادری کے محبت بھرے پیغامات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کے 77 یوم آزادی کے موقع پر خیبر پختونخوا کی اقلیتی برادری کی جانب سے محبت بھرے پیغامات دیئے گئے۔

یوم آزادی کے موقع پر خیبر پختونخوا کی اقلیتی برادری نے کہا ہے کہ اگست کا مہینہ پاکستانیوں کیلئے خاص اہمیت کا حامل ہے، 14 اگست ہمیں اس عظیم دن کی یاد دلاتا ہے، جب ہمارے آباؤ اجداد نے جان و مال کی قربانیاں دے کر یہ مملکت خداداد پاکستان حاصل کیا، پاکستان خدا کی وہ نعمت ہے جس میں ہر رنگ و نسل اور مذہب کے لوگ ایک گلدستے کی طرح رہ رہے ہیں۔

پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر خیبر پختونخوا کی اقلیتی برادری نے اپنے پیر نجرء جذبات کا اظہار خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خدا کی وہ نعمت ہے جو ہمیں ہمارے بزرگوں کی بے شمار قربانیوں سے ملی۔ مسیحی برادری آج ہمارے ملک کو فتنہ الخوارج کا سامنا ہے اور پاکستان کی اقلیتی برادری افواج پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارے لئے وہ نعمت ہے جس میں ہم سب کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، سکھ برادری کرتار پور ہمارے لیے سب سے بڑا تحفہ ہے، سکھ برادری اقلیتیں پاکستان میں آزاد ہیں اور خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسیحی برادری پاکستان خدا کی وہ عطا ہے جو تا قیامت شاد و آباد رہے گی، مسیحی برادری ہمیں چاہیے کہ ہم بحیثیتِ قوم یکجہتی قائم رکھیں اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہو کر فتنہ الخوارج کا جڑ سے خاتمہ کریں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں