اسرائیل کا جنوبی لبنان میں ڈرون حملہ، 2 افراد جاں بحق

بیروت: (ویب ڈیسک) اسرائیلی فورسز کی جانب سے جنوبی لبنان میں ڈرون حملے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے علاقہ برعشیت میں ایک گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ڈرون حملے میں مرنے والوں کا تعلق حزب اللّٰہ سے بتایا جا رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں