بلوچستان ہائیکورٹ : پرچم کشائی کی تقریب، چیف جسٹس کا گرین کورٹس مہم کا افتتاح

کوئٹہ : (دنیانیوز) یوم آزادی کی مناسبت سےچیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد ہاشم کاکڑ نے ہائیکورٹ کی عمارت میں قومی پرچم کشائی کی۔

چیف جسٹس بلوچستان محمد ہاشم کاکڑ کا پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یوم ازادی کے موقع پر لوگ خوداحتسابی یا مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے ہیں، وسائل نہ ہونے کے باوجود ہم اٹامک کلب کے ممبر بن چکے ہیں، کچھ شعبوں میں ہم دنیا کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہر ادارہ کوشش کرے کہ سب کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے، سب کوشش کریں کہ قانون اور آئین کا احترام اور قلیتوں کو تحفظ حاصل ہو۔

انہوں نے کہا کہ آئین پر عمل کرکے ہی ہم ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں، اگلے سال اپنا یوم احتساب منائیں گے۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد ہاشم کاکڑ نے کہا کہ گرین کورٹس مہم متعارف کررہے ہیں ، ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے، آج سے ہم گرین کورٹس مہم کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، اس کے تحت ہائیکورٹ کے احاطے میں درخت لگائے جائیں گے، تمام ججز بھی ایک ایک درخت لگائیں گے۔

جسٹس ہاشم کاکڑ کا کہنا تھا کوشش کریں گے کہ لوگوں کو جلد اور سستا انصاف ملے، خواتین کو انکے جائز حقوق دلوائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں