قونصل جنرل یو اے ای کی کراچی پورٹ پر یوم آزادی کی تقریب میں شرکت، پرچم کشائی بھی کی

کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی چودہ اگست کی خوشیاں منانے کراچی پورٹ پہنچ گئے۔

قونصل جنرل پاکستان نے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی، چودہ اگست کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا، قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے پورٹ پر موجود مزدوروں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں، تقریب میں سی ایس او گیٹ وے ٹرمینل خرم عزیز خان، چیئرمین کراچی پورٹ سیدین رضا نے بھی شرکت کی۔

قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے، اس کی قدر کرنی چاہئے، آج کے دن وعدہ کرنا ہوگا پاکستان کی خوشحالی اور معاشی ترقی کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

بخیت عتیق الرومیتی نے مزید کہا کہ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زائد کی ہدایت ہے یو اے ای پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گا۔


 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں