مسافر بس اور موٹر سائیکل کے تصادم میں دو افراد جاں بحق

کرک: (دنیا نیوز) مسافر بس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق افسوسناک حادثہ انڈس ہائی وے امبیری کلہ کے قریب پیش آیا جہاں فلائنگ کوچ نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں دونوجوان موقع پر دم توڑ گئے جبکہ خاتون سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں پشاور ریفر کر دیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں