خیبرپختونخوا کے لوگ سب سے زیادہ محب وطن ہیں: امیر مقام
مردان: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے لوگ سب سے زیادہ محب وطن ہیں۔
یوم آزادی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے ہزاروں لوگوں نے قربانیاں دیں، یوم آزادی پرعوام کا جوش و جذبہ دیدنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو پاکستان کے خلاف سازش کی گئی، ان کا لیڈر بچوں کی طرح کہتا ہے ثبوت دکھاؤ، کیا 9 مئی کو آسمان سے فرشتے آئے تھے؟۔
امیر مقام نے کہا کہ 9 مئی کو حساس تنصیبات کا جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، نوجوان سوچیں کیا وہ ایسی جماعت کے حق میں نعرے لگائیں گے، بانی پی ٹی آئی نے ملک کو نقصان پہنچایا۔