فوج اپنے افسر کیخلاف تحقیقات کر رہی، کارروائی کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے: مصدق ملک
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جنہیں اثاثہ کہہ رہے ہیں کہیں وہ ’’اثاثہ‘‘ ہی نہ ہو۔
وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج اپنے قواعد و ضوابط کے مطابق تحقیقات کر رہی ہے۔
ڈاکٹرمصدق ملک نے مزید کہا کہ یہ سویلین گرفتاریاں نہیں ہیں، یہ بڑا اہم معاملہ ہے، فوج اپنے افسر کیخلاف تحقیقات کر رہی ہے، اس کارروائی کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، فوج اپنے افسر کے خلاف کورٹ مارشل کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نومئی کا اس واقعہ سے تعلق تھا یا نہیں تحقیقات کے بعد ہی پتہ چلے گا، تحریک انصاف دور میں نوازشریف، شہبازشریف، خواجہ آصف سب جیل گئے، نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کر دیا گیا۔