مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، پٹرول سستا ہونے کا امکان
اسلام آباد: (دنیا نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری سامنے آ گئی، ملک میں یکم ستمبر سے پٹرول سستا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا اور آئل مارکیٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے ورکنگ کر لی جس کے تحت یکم ستمبر سے پٹرول 5 روپے فی لٹر سستا ہو سکتا ہے اسی طرح ڈیزل کے نرخ 6 روپے فی لٹر کم ہو سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کا اثر پٹرولیم مصنوعات پر آئے گا، عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت 79 بیرل تک آچکی ہے، 30اگست تک عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
31 اگست کو پٹرولیم مصنوعات سے متعلق حتمی سمری بھجوائی جائے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔