جج، بیوروکریٹس سمیت کسی کے پاس بھی دوہری شہریت نہیں ہونی چاہئے: نورعالم خان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا کہ ججز، بیوروکریٹ سمیت سب قابل قدرہیں، قانون سب کے لئے ایک جیسا ہونا چاہئے، جج، بیوروکریٹس سمیت کسی کے پاس بھی دوہری شہریت نہیں ہونی چاہئے۔

رکن قومی اسمبلی نورعالم خان نے دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رکن قومی اسمبلی دوہری شہریت کا حامل نہیں ہوسکتا، ہم کسی کی نیت پرشک نہیں کر رہے، حاضرسروس کسی بھی شخص کے پاس دوہری شہریت نہیں ہونی چاہئے۔

نور عالم خان نے کہا کہ جن کے پاس دوہری شہریت ہے وہ منسوخ کریں، یہ بل لا اینڈ جسٹس کمیٹی میں جائے گا، یہ ترمیم کسی بھی جج یا ادارے کے خلاف نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ میٹنگ ہوگی، کچھ معاملات حساس ہیں جس پر جے یو آئی کی قانونی ٹیم سے مشاورت ہوگی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں