اسرائیلی فوج کا غزہ میں ایک اور یرغمالی کو بازیاب کرانے کا دعویٰ

غزہ: (ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس جنگجوؤں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے ایک اور اسرائیلی کی بازیابی کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ فوج اور داخلی سکیورٹی سروس’شین بیت‘ نے گزشتہ دنوں اسرائیل پر حماس کے حملے کے دوران اسرائیلی شہری کاید القاضی کو بازیاب کرالیا ہے، باون سالہ القاضی کو فلسطینی عسکریت پسندوں نے اغوا کرلیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق اس قیدی کو اسرائیلی فوج کے 13ویں فلیٹ یونٹ 401ویں بریگیڈ، یالم اور شین بیت کے اہلکاروں نے 162 ویں ڈویژن کی کمان میں غزہ کی پٹی کے جنوب میں ایک پیچیدہ ریسکیو آپریشن کے دوران رہا کرایا۔

خیال رہے کہ پچھلے سال سات اکتوبر کو حماس کی طرف سے حراست میں لئے گئے قیدیوں کا معاملہ اب بھی ایک پیچیدہ مسئلہ ہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ منگل کو اعلان کیا گیا تھا کہ غزہ کی پٹی سے انہیں 6 قیدیوں کی لاشیں ملی ہیں۔

اسرائیلی حکومت کو اندازہ ہے کہ اس حملے میں 251 قیدیوں کو حراست میں لیا گیا تھا، اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا تھا کہ فوجی کارروائیوں سے غزہ میں قید کئے گئے اسرائیلیوں کو بازیاب کرانا ممکن نہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں