نئے آئی جی بلوچستان معظم جاہ تیسری بار پولیس کی کمان کریں گے

کوئٹہ :(دنیا نیوز) بلوچستان میں نئے تعینات ہونے والے آئی معظم جاہ اسی صوبے میں دوسری اور مجموعی طور پر تیسری مرتبہ پولیس کی کمان کریں گے۔

آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری کا تعلق بھی بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے ،گریڈ 22 کے پولیس آفیسر معظم جاہ انصاری 4 اگست 1965 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے، معظم جاہ انصاری نے 1988 میں بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بلوچستان پولیس میں بطور ڈی ایس پی کیریئر کا آغاز کیا۔

معظم جاہ انصاری 1999میں سی ایس ایس پاس کرکے بطور پی ایس پی تعینات ہوئے ، معظم جاہ انصاری کا شمار پروفیشنل اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے، معظم جاہ انصاری خیبر پختونخوا میں بھی آئی جی کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں