کراچی میں سپر ہائی وے پر تیز رفتار گاڑی نے راہگیر کچل کر مار دیا

کراچی: (دنیا نیوز) سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب نامعلوم گاڑی نے راہگیر کو کچل کر مار دیا۔

نیو سبزی منڈی گیٹ نمبر 2 کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لئے عباسی ہسپتال پہنچا دی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی راہگیر تھا جسے نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماری تھی جبکہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی، تاہم اس کی عمر 50 سال کے قریب بتائی جارہی ہے۔

اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس نے واقعہ کے متعلق مزید تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں