وفاقی پولیس کے دو اہلکار ڈکیتی کی کارروائیوں میں ملوث نکلے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی پولیس کے دو اہلکار ڈکیتی کی کارروائیوں میں ملوث نکلے، تھانہ روات پولیس نے پٹرولیم ایجنسی پر ڈکیتی کرنے والے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش طارق محمود اور محمد عمران کے نام اگل دیئے، راولپنڈی پولیس نے پیٹی بند بھائیوں کو گرفتار کر کے سرکاری اسلحہ اور وائرلیس سیٹ برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق طارق محمود اور محمد عمران سی ٹی ڈی اسلام آباد میں تعینات ہیں، دونوں اہلکار ڈکیتی کیلئے سرکاری اسلحہ اور وائرلیس استعمال کرتے تھے۔

گرفتار پولیس اہلکاروں کے 10 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ملزمان نے 6 ساتھیوں کے ہمراہ 22 اگست کو پٹرولیم ایجنسی پر ڈاکہ ڈالا تھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں