ہماری معصومانہ خواہش، ادارے آئینی حدود میں کام کریں: لطیف کھوسہ

اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ہماری معصومانہ خواہش ہےادارے آئینی حدود میں کام کریں۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف سردارلطیف کھوسہ نے کہا ہے ہم ملک میں آئین کی پاسداری چاہتےہیں، خواجہ آصف پرترس آتا ہے، خواجہ آصف ریحانہ ڈارسےالیکشن ہارےفارم47سےجیتے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری معصومانہ خواہش ہےادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں، فارم 47کے ذریعے 100 کے قریب ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں  کو نشستیں دی گئیں، اتحادی حکومت کی پوری کوشش ہے الیکشن ٹریبونل سےفیصلے نہ ہوں ۔

سردار لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےکہا وہ کسی سےانتقام نہیں لینا چاہتے، بانی پی ٹی آئی ملک میں استحکام چاہتےہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں