سعودی عرب میں 7200 ممنوعہ گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں 7200 ممنوعہ گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق سعودی سرحدی محافظوں نے طبی ضوابط کے تحت 7200 گولیاں سمگل کرنے کی کوشش کامیابی سے ناکام بنا دی۔

عسیر کے علاقے میں زمینی گشت کرنے والے اہلکاروں نے اشیاء ضبط کر لیں اور انہیں متعلقہ حکام کو منتقل کر دیا گیا، ضابطے کی ابتدائی کارورائی فوری طور پر انجام دی گئی۔

دریں اثناء جازان کے علاقے العارضۃ گورنری میں سرحدی محافظوں نے 160 کلو گرام قات سمگل کرنے کی کوشش بھی ناکام بنا دی ہے، قانونی کارروائی کے بعد ضبط شدہ ممنوعہ اشیاء متعلقہ اتھارٹی کے حوالے کر دی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں