لاہور کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

مسلم ٹاؤن، کلمہ چوک، جوہرٹاؤن، بھاٹی، مزنگ سمیت کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی، شہر کی بیشتر سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، نشتر ٹاؤن میں سب سے زیادہ 201ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گلشن راوی 91 ملی میٹر، گلبرگ میں 86، لکشمی چوک میں 82 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، وزیراعلی ٰ پنجاب کی ہدایت پر ایم ڈی واسا نے کمشنر لاہور کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے نشیبی علاقوں کو فوری کلیئر کرنے کی ہدایت کی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں