ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو ضروری سرکاری ملکیتی اداروں میں رکھنے کی منظوری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ملکیتی اداروں کا اجلاس ہوا جس میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی تجدید نو کے پلان پر عملدرآمد تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو ضروری سرکاری ملکیتی اداروں میں رکھنے کی منظوری دی گئی اور ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی مالیاتی ادائیگیوں کا جائزہ لینے کیلئے پلان طلب کر لیا گیا۔

ایکسپورٹ امپورٹ ایگزم کیلئے دو آزادانہ ڈائریکٹرز کی تعیناتی کیلئے منظوری دے دی گئی اجلاس نے ایگزم کیلئے عائشہ عزیز اور عمران مقبول کی آزادانہ ڈائریکٹر کے طور پر منظوری دی، سمال میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو سرکاری ملکیتی اداروں میں رکھنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کیلئے آزادانہ ڈائریکٹرز کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی، اس موقع پر پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو سٹریٹیجک نوعیت کا ادارہ رکھنے کی منظوری دی گئی، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن میں نجی شعبے کی شراک تداری بڑھانے کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کیلئے 26-2024 تک بورڈ آف ٹرسٹیز کو دوبارہ تشکیل دینے کی منظوری دی گئی، کراچی پورٹ ٹرسٹ کیلئے 26-2024 تک بورڈ آف ٹرسٹیز کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں