عمران خان اور پی ٹی آئی پر پابندی، سندھ ہائیکورٹ کا ایک بارپھر پیمرا کا نوٹیفکیشن معطل

کراچی: (دنیانیوز) بانی پی ٹی آئی اور پارٹی پر پیمرا کی جانب سے پابندی کا معاملہ ، سندھ ہائی کورٹ نے ایک بار پھر پیمرا کا 31 مئی 2023 کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی، جسٹس جواد اکبر نے پیمرا کی اپیل خارج کر دی، اس سےقبل سندھ ہائی کورٹ کے سنگل جج نے پیمرا کا نوٹی فکیشن معطل کیاتھا ۔

سندھ ہائی کورٹ میں پیمرا نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی جس کی آج سماعت ہوئی، پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے دلائل پیش کیے، بیرسٹر علی طاہرنے عدالت کو بتایا کہ 31 مئی کا نوٹیفکیشن معطل ہونے کے بعد پیمرا 11 نومبر 2023 کو دوبارہ یہی نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، عدالت نے پیمرا کے دونوں نوٹیفکیشن معطل کر دیئے ہیں۔ 

بیرسٹر علی طاہرنے کہا کہ اس وقت بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کی کوریج کوئی پابندی نہیں ہے، پیمرا کی لگائی گئی آئین اور پابندی پیمرا کے قانون کے خلاف تھی، پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے کوریج پر پابندی آئین کے خلاف ہے، ڈویژنل بینچ نے سنگل بینچ کو چھ ہفتے میں فائنل فیصلہ کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں