وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی موجودہ امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ کی سمری پر رولز آف بزنس میں ترمیم کی منظوری دی گئی جس کے تحت پی ڈبلیو ڈی کو بند (DEFUNT) ادارہ ڈیکلیئر کیا گیا۔

کابینہ کے اجلاس میں پاکستان میں مذہبی برداشت یا رواداری کی حکمت عملی 2024 کی بھی منظوری دی گئی ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کی منظوری دی گئی، یہ دونوں وزارت مذہبی امور کی سمریاں تھیں۔

اس کے علاوہ اجلاس میں ای سی سی کے 30 اگست کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں