کراچی : خاتون پولیس اہلکار بھی مبینہ رشوت خوری میں ملوث نکلی

کراچی: (دنیانیوز) کراچی میں خاتون پولیس اہلکار بھی مبینہ رشوت خوری میں ملوث نکلی ، خاتون اہلکار کی مبینہ رشوت وصولی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

خاتون پولیس اہلکار نے اپنے پیٹی بند بھائی کو بھی نہ بخشا ، ایسٹ پولیس کمپلین سیل کی خاتون اہلکار کی مبینہ رشوت وصولی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

ویڈیو  میں خاتون اہلکار کو مرد اہلکار سے رشوت طلب کرتے دیکھا جاسکتا ہے ، خاتون اہلکار نے انکوائری کلیئر کروانے کے لیے مرد اہلکار سے70ہزار روپے رشوت مانگی ، ویڈیو میں پیسوں کی کمی بیشی کی ڈیل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں خاتون اہلکار کہتی ہیں کہ پچاس ہزار افسر کی ٹیبل پر رکھوں گی تو بات کروں گی، چارخاتون اہلکاروں کو بھی خرچےکیلئے پانچ ،5  ہزار روپے دینا ہونگے، مرد اہلکار نے مبینہ رشوت دینے کی ویڈیو بناکربھی سوشل میڈیا پر وائرل کردی ۔

وائرل ویڈیو پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھونےنوٹس لے لیا، ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کےاحکامات جاری کردیئے گئے ۔

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ رشوت طلب کرنے والی خاتون اہلکار ایسٹ کمپلین سیل میں تعینات ہے، ملوث پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کردیا گیا، مزید اس معاملے کی انکوائری کے احکامات جاری کر دیے ہیں، اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں