پی ٹی آئی جلسے کا مقررہ وقت ختم ہونے کے قریب، تاخیر پر کارروائی ہوگی : ڈی سی
اسلام آباد :(دنیا نیوز) تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں جلسے کا مقررہ وقت ختم ہونے میں چند منٹ باقی رہ گئے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے طے شدہ این او سی کے مطابق جلسے کا وقت ختم ہونے میں بہت کم وقت رہ گیا، انتظامیہ کی جانب سے این او سی میں جلسے کرنے کی اجازت 4 بجے سے شام 7 بجے تک تھی، تاحال جلسہ شروع نہ ہوسکا۔
دوسری جانب ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ جلسے کے وقت کے بارے میں منتظمین کو آگاہ کردیا گیا، جلسہ وقت پر ختم کرنا ہے، جلسہ کے وقت میں تاخیر ہوئی توجلسے کی انتظامیہ اور منتظمین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں7 بجے اندھیرا ہو جاتا ہے، خدانخواستہ اگرکوئی واقعہ ہو گا تو کون ذمہ دار ہو گا؟ یہ لوگوں کی جانوں کا معاملہ ہے، سکیورٹی ذمہ داری ہماری ہے۔