پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس 12 ستمبر کو فیصل آباد میں ہوگا
لاہور: (دنیا نیوز) پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس 12 ستمبر کو فیصل آباد میں ہوگا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق گورننگ بورڈ کے اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کریں گے، اجلاس میں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن پر بریفننگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق بورڈ اراکین چیمپئنز ون ڈے کپ کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔