اے این ایف کی کارروائیاں ، منشیات برآمد، خاتون سمیت 10 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 10 مختلف کارروائیوں میں643 کلوگرام منشیات برآمد کرلی جبکہ خاتون سمیت 10 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق چکلالہ سکیم  3، پشاور ، فیصل آباد اور کوئٹہ میں تعلیمی اداروں کے قریب کارروائیوں میں 5منشیات فروش گرفتار کرلیے گئے، تعلیمی اداروں کے قریب کارروائیوں میں  2کلو667گرام چرس، 200 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

ترجمان کابتانا ہے کہ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنےکااعتراف کرلیا ۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ این ایف کی دیگر کارروائیاں اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد،کراچی،حیدرآبادمیں کی گئیں ، کارروائی کے دوران5ملزمان گرفتار کیے گئے، کراچی میں کارروائی کے دوران 268 کلو400گرام افیون،370 کلو400 گرام چرس برآمد کی گئی ۔

ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی کے دوران 66 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ، گرفتار ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں