عوام کیلئے خوشخبری! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
اسلام آباد: (دنیا نیوز) مہنگائی کے ماری عوام کیلئے خوشخبری سامنے آئی ہے، ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک کی ورکنگ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لٹر تک کمی ہو سکتی ہے، پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 12 سے 13 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے، ڈیزل کی قیمت میں بھی ساڑھے 13 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتیں مسلسل گر رہی ہیں، خام تیل کی قیمتوں کی کمی کا اثر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی آئے گا، پی ایس او ایڈ جسٹمنٹ، کسٹم ڈیوٹی میں بھی کمی ہوئی ہے۔
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر لیے جانے والے پریمیئم میں بھی کمی ہوئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان 15 ستمبر کو کیا جائے گا، وزیر خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔