پارلیمنٹ پرحملہ کرنے والوں کا مواخذہ ہونا چاہیے : لطیف کھوسہ

اسلام آباد :(دنیا نیوز)رہنما تحریک انصاف لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نےپارلیمنٹ پرحملہ ان کا مواخذہ ہونا چاہیے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’ ٹونائٹ ود ثمرعباس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے9ستمبرکوپارلیمنٹ اورآئین پرحملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نےپارلیمنٹ پرحملہ ان کا مواخذہ ہونا چاہیے، ابھی توقومی اسمبلی،سینیٹ مکمل نہیں ہے، مخصوص نشستیں ہمیں نہیں دی گئی، کل پٹاری سےکیا نکالتے ہیں ہم دیکھ لیں گے۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ بیرسٹرگوہر،صاحبزادہ حامد رضا نےکہا ترمیم ہوگی توووٹ نہیں دیں گے، الیکشن کمیشن کی بدیانتی واضح طورپرثابت ہوچکی ہے، ہمارا ایک رکن نہیں ٹوٹا، اگرکسی نےسیاسی خودکشی کرنی ہےتواوربات ہے، تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین پارٹی ہے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ہماری پارلیمانی پارٹی اپنی جگہ یکجا ہے، فارم 47کی پیداوارحکومت عوام کی نمائندہ نہیں ہے۔

انہوں نے خواجہ آصف پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف پارلیمان میں سب سےزیادہ فساد کی جڑہیں، خواجہ آصف کوریحانہ ڈارسےشکست ہوئی، عمران خان سمیت پوری پارٹی علی امین گنڈا پورکےساتھ کھڑی ہے۔

لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں کوئی آئینی اصلاحات نہیں ہورہی، یہ سب بدیانتی ہے، بنگلادیش کےحالات سےسبق سیکھنا چاہیے، خواجہ آصف،رانا ثنا اللہ نفرتیں پیدا کررہےہیں، رانا ثنا اللہ کوایک صوبےکےچیف منسٹرکودھمکیاں نہیں دینی چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں