چارسدہ میں طوفانی بارش کے باعث چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق
چارسدہ : (دنیا نیوز) طوفان اور تیز بارش کے باعث چھت گرنے سے 5افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چارسدہ کے علاقے ترنگزئی میں تیز بارش اور طوفان کے باعث کمرے کی چھت گر گئی جس سے 5افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں گھر کا سربراہ ، اس کی بیوی اور 3 بچے شامل ہیں۔
مرنے والے بچوں میں 8 ماہ کی دعا نور ،7سالہ دعا نور اور 8سالہ موسیٰ شامل ہیں، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نعشوں کو ملبے سے نکالا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ایمبولینس اور ڈیزسٹر وہیکل بھی حادثے پر پہنچ گئیں۔