2200 کروڑ کا آن لائن فراڈ کرنے والی بھارتی اداکارہ کو شوہر سمیت گرفتار کر لیا گیا

ممبئی: (ویب ڈیسک) 2200 کروڑ کا آن لائن فراڈ کرنے والی بھارتی اداکارہ کو شوہر سمیت گرفتارکر لیا گیا۔

آسام پولیس کے مطابق معروف فلم سٹار اور کوریوگرافر سومی بورا اور ان کے فوٹوگرافر شوہر تارکک بورا کو آن لائن سٹاک ٹریڈنگ کے نام پر 2200 کروڑ روپے کے فراڈ میں گرفتار کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہت بڑا مالیاتی فراڈ ہے جس میں ہزاروں افراد کو نشانہ بنایا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ فراڈ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (SEBI) کے ساتھ رجسٹریشن کے بغیر کیا جا رہا تھا، جس کے تحت یہ تمام لین دین غیر قانونی ہیں۔

اداکارہ سومی بورا اور ان کے شوہر کی گرفتاری کے بعد مزید لوگوں کی گرفتاری کا امکان ہے، گرفتاری کے بعد ایک ویڈیو پیغام میں سومی بورا نے ان الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس فراڈ میں ملوث نہیں ہیں اور ان کے خلاف میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔

ریاستی پولیس کے سربراہ گیانیندر پرتاپ سنگھ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا ہے کہ ’ان کا کھیل اب ختم ہوا۔‘

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں