بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کرلی

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑا کے والد نے عمارت کی چھت سے کود کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے 11 ستمبر بدھ کی صبح ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ حکام ابھی تک خودکشی کے پیچھے کی ممکنہ وجوہات معلوم نہیں کرسکے، جب ملائکہ اروڑا کے والد نے انتہائی قدم اٹھایا تو اُس وقت اداکارہ گھر میں موجود نہیں تھیں۔

خودکشی کی خبر ملتے ہی ملائکہ اروڑا کے دیگر اہلخانہ اور سابق شوہر ارباز خان اُن کے والد کی رہائش گاہ پر پہنچے جبکہ اداکارہ بھی پونے سے اپنے والد کے گھر پہنچ گئی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں