پاک انڈونیشیا مشترکہ مشق ’’ایلّنگ سٹرائیک ٹو‘‘ کا انعقاد

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ مشق "ایلّنگ سٹرائیک ٹو" کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان دوسری مشترکہ مشق تھی، یہ ایک ہفتے کی طویل مشق 8 ستمبر 2024 کو شروع ہوئی جس کا مقصد دونوں افواج کے درمیان تجربات اور تربیتی طریقہ کار کا باہمی اشتراک تھا۔

اختتامی تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ 17 ڈویژن مہمان خصوصی تھے جبکہ انڈونیشیا کے دفاعی اتاشی کرنل بوڈی ویرمین نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجیوں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کا مظاہرہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں