سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2587 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1458 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 68 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار 767 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔