آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ، کامیاب نہیں ہونے دینگے: گنڈاپور

پشاور:(دنیا نیوز ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہےکہ آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ ہے اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا آئینی ترامیم کے حوالے سے کہنا تھا کہ حکومت اور اتحادی جماعتوں نے سوچا کیسے یہ جمہوریت کے ہوتے ہوئے ایسا بل لائیں گے؟

انہوں نے کہا کہ یہ آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ ہے اور ہم اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پہلے پارلیمنٹ میں شکست دیں گے پھر عدلیہ کے ذریعے ناکام بنائیں گے۔

علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے ہیں ، اپنے جائز حق حاصل کرنے کیلئے آئینی حقوق استعمال کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں