جتنی بھی مغربی جمہوریتیں ہیں وہاں آئینی عدالتیں موجود ہیں: فاروق ایچ نائیک

اسلام آباد :(دنیا نیوز) رہنما پیپلزپارٹی فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ جتنی بھی مغربی جمہوریتیں ہیں وہاں آئینی عدالتیں موجود ہیں۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا ہمیں چاہیے اچھا پروپوزل لیکر آئیں، چارٹر آف ڈیموکریسی میں لکھا گیا تھا آئینی عدالتیں ہونی چاہئیں، چارٹرآف ڈیموکریسی میں نوازشریف اور محترمہ شہید نے دستخط کیے تھے۔

فاروق ایچ نائیک نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنا ڈرافٹ دے اورہم ایک کمیٹی بنا دیتے ہیں، جتنی بھی مغربی جمہوریتیں ہیں وہاں آئینی عدالتیں موجود ہیں، ہمیں اس اچھی چیز کو ضائع نہیں کرنا چاہیے،1973میں متفقہ طورپرآئین میں ترمیم ہوئی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئینی عدالت وقت کی ضرورت ہے، مصراورانڈونیشیا میں بھی آئینی عدالتیں موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں