یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے تک کمی کا امکان
اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے تک کمی متوقع ہے، پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر کمی ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان 30 ستمبر کو کیا جائے گا، وزیرخزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ 15 ستمبر کو بھی وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی تھی۔
اس وقت پٹرول 249.10 روپے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 249.69 روپے فی لٹر، لائٹ ڈیزل 141.93 روپے جبکہ مٹی کا تیل 158.47 روپے فی لٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔