ڈاکٹر ذاکر نائیک کل رات 7 بجے گورنر ہاؤس سندھ میں لیکچر دیں گے

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کل رات 7 بجے گورنر ہاؤس میں لیکچر دیں گے۔

گورنر سندھ نے تبایا کہ پروگرام میں شرکت دعوت نامہ اور شناختی کارڈ سے مشروط ہوگی، سکیورٹی مسائل کے باعث دعوت نامے جاری کئے گئے۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آئی ٹی کے طلبہ شرکت کرنا چاہیں تو وہ اپنا دعوت نامہ گورنر ہاؤس سے حاصل کر سکتے ہیں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ شرکت کرنے والے افراد اپنے ہمراہ دعوت نامہ اور شناختی کارڈ ضرور لائیں، بغیر دعوت نامہ گورنر ہاؤس میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی، کل کے پروگرام کے شاندار انتظامات یقینی بنائے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر ہاﺅس میں معروف سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی۔

گورنر ہاﺅس آمد پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو گلدستہ پیش کیا گیا، معروف سکالر نے خیر مقدم کرنے پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں